شیخوپورہ ، پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ، 10ملزم گرفتار

شیخوپورہ ، پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ، 10ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک نے ڈکیتوں او ر چوروں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہو ئے 10 ڈکیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تقریبا 01 کروڑ 78 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا ۔ جس میں ہارڈویسٹر مشینیں، ٹویوٹا ہائی ایس ،04عدد کاریں، 40 موٹرسائیکلیں ، 20تولے زیور،10عدد راس بھنیسیں اور نقدی شامل ہے۔ مدعیان کو ان کو لوٹا ہوا مال واپس کرنے کے لیے ڈی پی او شیخوپورہ نے اپنے آفس بلا کر ان کا مال واپس کیا۔ جس پر انہوں نے پھولوں کے ہار ، مٹھائیاں ،اور مالا پہنا کر ڈی پی او شیخوپورہ اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد عاصم تمام ایس ڈی پی اوز،ا ور تمام ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -