لالو پرساد چارہ سکینڈل کیس میں مجرم قرار، سزا آج سنائی جائیگی

لالو پرساد چارہ سکینڈل کیس میں مجرم قرار، سزا آج سنائی جائیگی

  

پٹنہ(آئی این پی) بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادیو کو چارہ سکینڈل کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا، سزا (آج) جمعرات کو سنائی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کو چارہ سکینڈل کے چوتھے کیس میں مجرم قرار دیدیا گیا ہے جنہیںآج سزا سنائی جائے گی۔چارہ سکینڈل کے چوتھے مقدمے کی سماعت بہار کے شہر رانچی میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں ہوئی جس میں عدالت نے لالو پرساد سمیت 12 ملزمان کو قصور وار قرار دیا ہے جبکہ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جگن ناتھ سمیت 5 افراد کو بری کردیا ہے۔20 سال پرانے چارہ سکینڈل کے کیس میں لالو پرساد کو سزا سنائی جائے گی۔یاد رہے کہ لالو پرساد سمیت تمام ملزمان پر خزانے سے 3 کروڑ سے زائد رقم نکالنے کا الزام تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -