سٹیفن ہاکنگ کی ارتھی کو جلائے جانے کا اعلان

سٹیفن ہاکنگ کی ارتھی کو جلائے جانے کا اعلان

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)آنجہانی معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات 31 مارچ کو ادا کی جائیں گی جس کے بعد ان کی ارتھی کو جلایا جائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آنجہانی سائنسدان کی آخری رسومات 31 مارچ کو ویسٹ منسٹر چرچ میں ادا کی جائیں گی جس کے بعد ان کی راکھ معروف زمانہ سائنسدان آئی سیک نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبر کے قریب دفنائی جائے گی۔یاد رہے کہ موٹر نیورو مرض میں مبتلا اسٹیفن ہاکنگ 14 مارچ کو 76 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔ اسٹیفن ہاکنگ کے بیٹوں لوسی، روبرٹ اور ٹم کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے گونویلے اینڈ سیسز کالج میں اپنی زندگی کے 50 سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دیں، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی آخری رسومات کالج سے متصل چرچ میں ادا کی جائیں گی۔آنجہانی سائنسدان کے بچوں کا مزید کہنا ہے کہ ان کے والد کی زندگی اور کام بہت سے لوگوں کے لئے تھا جن میں مذہب پسند اور لادین دونوں شامل ہیں اس لیے ان کی آخری رسومات 31 مارچ کو ویسٹ منسٹر چرچ میں روایتی انداز میں ادا کی جائیں گی۔

سٹیفن ہاکنگ

مزید :

صفحہ آخر -