3معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹس سیل، 4کو ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے

3معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹس سیل، 4کو ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے لاہور شہر میں کاروائیاں کرتے ہوئے 3 معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹس، ملک پوائنٹ، گٹکا شاپ اور فروزن فوڈ ز کمپنی کو ناقص انتظامات و غیرمعیاری خوراک مہیا کرنے پرسیل کر دیا جبکہ ناقص صفائی کے انتظامات پر4 فوڈ پوائنٹس کومجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ کے جرمانے ،8من ناقص دودھ اور گٹکاموقع پر تلف اور متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کر دیئے ،ایڈیشنل ڈائریکٹرآپریشنز رافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جوہر ٹاون کے معروف مال میں کا رر وائی کر تے ہوئے ناقص اشیاء کے استعمال پر 3فاسٹ فوڈ پوائنٹس بند کر دیے گئے۔4فوڈ پوائنٹس کوناقص صفائی اور زائدالمعیاد اشیاء کی مو جو دگی پر مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ کے جرمانے کیے گئے۔دوسری جانب نشتر ٹاؤن میں ملاوٹ زدہ دودھ فروخت کرنے پر معروف ملک پوا ئنٹ سیل کر دیا اور 8من ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا، نیلے کیمیکل ڈرم ہٹا دیے گئے جبکہ منانواں میں پان شاپ سے 600پیکٹ گٹکا برآمد کر کے شاپ کو سیل کر دیا۔سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں معروف فروزن فوڈ ز کمپنی کی پروڈکشن ہنگامی طور پر بند کر دی گئی۔اس کے علاوہ سبزہ زار میں پکوان سنٹر ،تاج پورہ میں معروف سو ئیٹس پروڈکشن یونٹ کو جرمانہ کیا گیا۔اے ڈی جی نے مزیدکہا پنجاب فوڈ اتھا ر ٹی خوراک کے کاروبار سے منسلک افراد کیلئے مکمل ہدایت نامہ جاری کر چکی ہے،ہدایات اور قوانین پر عمل کر کے ہی سزاؤں سے بچا جا سکتاہے ۔مزید کاروائیوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی ٹیمز نے مختلف فوڈ پوائنٹس کوصحت وصفائی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔

مزید :

صفحہ آخر -