کوئٹہ، بارودی سرنگ پھٹنے سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

کوئٹہ، بارودی سرنگ پھٹنے سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آن لائن)پاک ایران سرحدی علاقے تفتان میں بارودی سرنگ کے ساتھ گاڑی ٹکرانے سے دھماکے سے تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاک ایران سرحدی شہر تفتان کے علاقے میں راجے کے مقام پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے زیر زمین چھپائی گئی بارودی سرنگ پر گاڑی چڑنے سے وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے گاڑی مکمل طور پر تباہ اور گاڑی میں سوار خاتون مسماۃ فریدہ بی بی اور حاجی غلام موقع پر جاں بحق جبکہ ڈرائیور خان محمد اور ایک نامعلوم شخص زخمی ہو گئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر چاغی عمران ابراہیم کی خصوصی ہدایت پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے علاقے کی سوئپنگ شروع کر دی لاشیں ضروری کا روائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی کی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔
دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -