کامران اکمل کی دھواں دار بیٹنگ ، پشاور زلمی کراچی کنگز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

کامران اکمل کی دھواں دار بیٹنگ ، پشاور زلمی کراچی کنگز کو ہرا کر فائنل میں ...

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ تھری کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگزکو13رنزسے شکست دے کرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پشاورزلمی کے کامران اکمل میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے انہوں نے 27گیندوں پر8چھکوں اور5چوکوں کی مدد سے 77رنزبناکرپشاورکی جیت میں اہم کر داراداکیا، کراچی کنگزکے عثمان خان شنواری مہنگے بولرثابت ہوئے انہوں نے3اووروں میں 16 کی اوسط سے48رنزدے کرایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔کراچی کنگزکے کپتان محمدعامرنے ٹاس جیت کرپشاورزلمی کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔پشاورزلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16اووروں میں7وکٹوں کے نقصان پر170رنزبنائے۔171رنزکے ہدف کے حصول کیلئے بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگزمقررہ 16اووروں میں2وکٹوں کے نقصان پر157رنزبناسکی۔کراچی کنگزکی جانب سے اننگز کا آ غا زمختاراحمداورجوئے ڈینلی نے کیا۔کراچی کی پہلی وکٹ13رنزپرگری جب مختاراحمدایک رن بناکرثمین گل کی گیندپرسیمی کے ہاتھوں کیچ آؤ ٹ ہوئے۔اسکے بعدبابراعظم بیٹنگ کے لئے آئے دوسری وکٹ کی شراکت میں بابراعظم اورجوئے ڈینلی نے 117 ر نز کااضافہ کیا کر ا چی کی دوسری وکٹ130رنزپرگری جب بابراعظم45گیندوں پر2چھکوں اور6چوکوں کی مددسے63رنزبناکرحسن علی کی گیندپرڈاوسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔جوئے ڈینلی79رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔پشاورکی جانب سے حسن علی اورثمین گل نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔اس سے قبل پشاورزلمی کی جانب سے کامران اکمل اوراینڈریوفلنچرنے اوپننگ کی جبکہ کراچی کی جانب سے پہلااوورکپتان محمد عامرنے کروایاپہلے اوورمیں پشاورنے صرف دورنزبنائے۔دونوں اوپنرزنے شانداربیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے چوکوں اورچھکے کی بارش کردی۔کامران اکمل نے عثمان خان کے دوسرے اوورمیں دوچھکوں اور3چوکوں کی مددسے 25رنزبنائے۔پشاورنے اپنے پہلے پانچ او وروں میں پشاورنے 54رنزبنائے۔کامران اکمل نے اسامہ میرکوچھالگاکراپنی نصف سنچری مکمل کی انہوں نے صرف17گیندوں پر 5 چھکوں اور5چوکوں کی مددسے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔پشاور100رنز8.2اووروں(50گیندوں(پرمکمل کئے۔پہلی وکٹ 107 ر نز پرگری جب اینڈریوفلنچر34رنزبناکرروی بوپارہ کی گیندپرڈینلے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔دوسری وکٹ120رنزپرگری جب کا مر ا ن اکمل27گیندوں پر8چھکوں اور5چوکوں کی مددسے77رنزبناکرروی بوپارہ کی گیندپرمختاراحمدکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔تیسری وکٹ137رنزپرگری جب محمدحفیظ 13رنزبناکرروی بوپارہ کی گیندپرآؤٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ150رنزپرگری جب لائم ڈاسن 13ر نز بناکرعثمان خان کی گیندپرانگرام کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پانچویں وکٹ169رنزپرگری جب ڈیرن سیمی 23رنزبناکرملزکی گیند پر ڈ ینلے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔چھٹی وکٹ بھی169رنزپرگری جب سعدنسیم2رنزبناکررن آؤٹ ہوئے۔ساتویں وکٹ بھی 169ر نز پرگری جب وہاب ریاض بغیرکوئی رن بنائے ملزکی گیندپرڈینلے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔169کے سکورپرپشاورکی 3وکٹیں گریں ۔ کراچی کنگزکی جانب سے روی بوپارہ نے3،ٹی ایس ملزنے2اورعثمان خان نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

کرکٹ میچ

مزید :

صفحہ اول -