پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونا شروع ہو گئی،محمد الیاس

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونا شروع ہو گئی،محمد الیاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے کہا ہے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ہونا شروع ہو گئی ہے جس کے مستقبل میں اچھے نتائج سامنے آنے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ٹیموں کا اعتماد بھی بحال ہوگا۔ خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل میچ کراچی میں ہونے کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز کا تین میچز کی سیریز بھی کراچی میں کھیلنا خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا تمام کریڈٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جاتا ہے جن کی کوششوں سے ایسا ہوا ہے ان کوششوں کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جانا چاہیے۔ محمد الیاس کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائدہ نہ صرف کرکٹ کو بلکہ دیگر کھیلوں کو بھی ہوگا۔ ایسے غیر ملکی کھلاڑی جو کسی فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کر کے پاکستان نہیں آئے ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ اس مرتبہ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی چار ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئے ہیں جن کی تعداد تقریباً 15 سے 20 کے قریب ہے۔
محمد الیاس

مزید :

صفحہ اول -