کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی واپس چلے گئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی واپس چلے گئے

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں شکست کھانے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی دبئی واپس چلے گئے۔ کھلاڑیوں میں کرس گرین،ریلی روسو، محموداللہ، تھاسیراپریرا، اور کوچ سر ویون رچرڈ شامل ہیں۔ تمام کھلاڑی انتہائی سخت سکیورٹی میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے طیارہ چوالیس منٹ تاخیر سے روانہ ہوا۔ کھلاڑی دبئی سے اپنے اپنے وطن روانہ ہو جائیں گے۔ تمام کھلاڑیوں کو انتہائی سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ لایا گیا اور باقی مسافروں سے الگ اسٹیٹ لاؤنج سے جہاز میں سوار کروایا گیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں میں تھسارا پریرا کا تعلق سری لنکا، محمود اللہ کا بنگلادیش، کرس گرین کا آسٹریلیا، رلی روسو کا جنوبی افریقا اور ٹام کوہلر کا انگلینڈ سے ہے۔

غیر ملکی

مزید :

صفحہ اول -