پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے گراؤنڈ میں جمع ہونے والا بارش کا پانی خشک کیا

پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے گراؤنڈ میں جمع ہونے والا بارش کا پانی خشک کیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لاہور میں کھیلے جانے والے تیسرے پلے آف میچ سے قبل ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد سٹیڈیم میں کھڑے ہونے والے پانی کو گراونڈ سٹاف سمیت پنجاب حکومت اور آرمی کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے خشک کیا گیا۔ تقریباً ایک گھنٹے کی سخت محنت سے گراونڈ کے اندر کھڑے پانی کو خشک کیا گیا۔ پنجاب حکومت اور آرمی کے ہیلی کاپٹرز کو باری باری میدان میں لایا گیا۔ جیسے ہی ہیلی کاپٹر میدان سے باہر گئے تو دونوں ٹیموں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے کھلاڑی میدان میں پریکٹس کے لیے آ گئے۔ تاہم اس دوران گراونڈ سٹاف کور اور لیگ سائیڈ پر کھڑے پانی کو خشک کرنے میں مصروف رہے۔

مزید :

صفحہ اول -