ای سی ایل کیلئے کابینہ کمیٹی قائم ، نام ڈالنے یا نکالنے کا طریقہ کار طے کر ے گی وزیر قانون محمود بشیر ورک کمیٹی کے سربراہ عبد القادر بلوچ ، بیر سٹر ظفر اللہ رکن ہونگے

ای سی ایل کیلئے کابینہ کمیٹی قائم ، نام ڈالنے یا نکالنے کا طریقہ کار طے کر ے ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،این این آئی) وفاقی کابینہ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں لوگوں کے نام ڈالنے اور نکالنے کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تین رکنی کابینہ کمیٹی قائم کردی ۔ بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ کمیٹی کی سربراہی وزیرِ قانون و انصاف محمود بشیر ورک کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں وفاقی وزیر برائے اسٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجنزعبدالقادر بلوچ اور وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے قانون بیرسٹر ظفر اللہ خان شامل ہیں۔ کمیٹی ای سی ایل میں لوگوں کے نام ڈالنے یا نکالنے کے حوالے سے قواعد و ضوابط بنانے کیلئے تجاویز پیش کرے گی جس کا وفاقی کابینہ جائزہ لینے کے بعد منظوری دے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ای سی ایل میں لوگوں کے نام ڈالنے اور نکالنے کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے تین رکنی کابینہ کمیٹی بنادی۔کمیٹی کی سربراہی وزیرِ قانون و انصاف محمود بشیر ورک کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں وفاقی وزیر برائے اسٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجنزعبدالقادر بلوچ اور وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے قانون بیرسٹر ظفر اللہ خان شامل ہیں۔یہ کمیٹی ای سی ایل میں لوگوں کے نام ڈالنے یا نکالنے کے حوالے سے قواعد و ضوابط بنانے کے لیے تجاویز پیش کرے گی جس کا وفاقی کابینہ جائزہ لینے کے بعد منظوری دے گی۔ کابینہ نے بیرونی ممالک کی جامعات میں پاکستانی چیئرز پر تعیناتیوں کی منظوری بھی دے دی ۔ بدھ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں بنکوں کی خصوصی عدالتوں کیلئے پریزائیڈنگ آفیسرکی تعیناتی لاہور اورراولپنڈی کیلئے خصوصی عدالتوں کے جج کی تعیناتی، کسٹمزایپلٹ ٹریبونل لاہور کیلئے ممبر ٹیکنیکل کی ڈیپوٹیشن میں توسیع پاکستان اور چین میں جنگلات کے شعبے میں تعاون کی یاداشت پاکستان اور تنزانیہ کے درمیان مشترکہ معاشی تعاون کمیشن کے قیام پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مشترکہ کمیشن کے قیام پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون کی یادداشت پاکستان اور سری لنکا کی فارن سروس اکیڈمیوں کے درمیان تعاون کی یادداشت پاکستان اور سری لنکا کے جیمز اینڈجیولری ترقیاتی اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان تعاون کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں پاکستان اور برازیل کے درمیان صحت کے شعبوں میں تعاون پاکستان اور جرمنی کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی یادداشت پاکستان انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سی ای او کی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی منظوری دی گئی ۔ اسی طرح کابینہ نے اسٹیٹ بنک کے تحت مائیکروفنانس بنکوں ومالیاتی اداروں کے حوالے سے فنڈ کے قیام کی بھی منظوری دے دی ہے ۔کابینہ کے ای سی ای کے 7مارچ کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی کابینہ اجلاس میں ای سی ایل میں ناموں کے اندراج و اخراج پر غور کیا گیا ۔ ۔ اجلاس میں گہرے سمندر میں ماہی گیری کیلئے لائسنس اور قومی تحفظ خورک پالیسی پاک عرب ریفائنری کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کیلئے ناموں کی بھی منظوری دی گئی ۔ لاہور راولپنڈی کے نیشنل کالج آف آرٹس کی منتقلی بیرونی ممالک کی جامعات میں پاکستانی چیئرز پر تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے ۔ مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں کی منظوری کے حوالے سے کابینہ نے چین اور جرمنی کی ساتھ صحت و توانائی کے شعبوں کے بارے میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں کی اجازت بھی دے دی ہے ۔

وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -