سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے درخواست دینے کا آج آخری دن

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے درخواست دینے کا آج آخری دن

  

اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے درخواست دینے کا آج (جمعرات کو)آخری دن ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سینیٹراعظم سواتی تاحال اپنی درخواست جمع نہیں کرواسکے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی طرف سے اراکین سینیٹ سے 22مارچ تک اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے درخواستیں مانگی گئیں تھیں پیپلزپارٹی کی امیدوار شیری رحمان نے آغازہی میں درخواست چیئرمین سینیٹ کے سپرد کردی تھی جبکہ سینیٹر اعظم سواتی کی تاحال درخواست نہیں آسکی ۔ توقع ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار آج یہ درخواست جمع کروا دیں گے ۔ آج یا 26مارچ پیر کو چیئرمین سینیٹ کی طرف سے سینیٹ کے نئے اپوزیشن لیڈر کا اعلان کردیا جائے گاکیونکہ قواعدوضوابط کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے 15روز میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کرنی ہے ۔ چیئرمین سینیٹ کی آج اسلام آباد آمد متوقع ہے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کیلئے ضروری کارروائی آج شروع ہوجائے گی ۔درخواست جمع کروانے کا وقت گزرنے پر چیئرمین سینیٹ کواپوزیشن لیڈر کیلئے باضابطہ طور پر فائل بھجوا دی جائے گی ۔

سینیٹ اپوزیشن لیڈر

مزید :

صفحہ اول -