ڈی جی اینٹی کرپشن مظفر علی رانجھاپیش نہ ہوئے،سعد رفیق آج نیب میں طلب
لاہور(خبرنگار) نیب لاہور نے آشیانہ اقبال سکیم اور پیراگون ہاؤسنگ سکینڈلز میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو آج صبح طلب کیا ہے جبکہ ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رانجھا گزشتہ روز نیب آفس پیش نہ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے آشیانہ اقبال سکیم میں تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر رکھا ہے اور اس سلسلہ میں نیب نے آشیانہ اقبال سیکنڈل میں تفتیش کے دوران پیراگون ہاؤسنگ سکیم کو مالی فائدہ پہنچانے کے بارے انکشافات سامنے آنے پر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو طلب کر رکھا ہے جس میں خواجہ سعد رفیق کو آج صبح جبکہ ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو 26 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رندھا گزشتہ روز نیب کے روبرو پیش نہیں ہوئے جس میں نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کو آئندہ ہفتے طلب کیا جا رہا ہے۔
نیب طلبی