شہباز شریف کی برطانوی وزیر سے ملاقات،تعاون کے مختلف امور پر گفتگو

شہباز شریف کی برطانوی وزیر سے ملاقات،تعاون کے مختلف امور پر گفتگو

  

لندن (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جو ان دنوں اپنے طبی معائنہ کیلئے برطانیہ میں ہیں، نے برطانیہ کی وزیر برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پینی مور ڈاؤنٹ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پنجاب اور ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (DFID) کے درمیان موجود تعاون کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے DFID کے سماجی اقتصادی منصوبوں میں اہم کردار پر برطانوی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ برطانوی وزیر نے پنجاب حکومت کی سماجی اقتصادی اصلاحات کو سراہا اور یقین دلایا کہ برطانوی حکومت پنجاب حکومت اور پاکستان سے ان امور پر رابطے میں رہے گی۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے خون کے کچھ ٹیسٹ کرائے جن کے چند روز میں نتائج سامنے آئیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -