بیرون ملک رکھی رقم کی واپسی سے ملکی قرضے ادا ہوجائینگے

بیرون ملک رکھی رقم کی واپسی سے ملکی قرضے ادا ہوجائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی یہ تجویز کہ اگر سو لوگوں کو پکڑ کر ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لے لی جائے تو اس سے لوٹی ہوئی دولت خزانے کو واپس مل سکتی ہے ان کی یہ تجویز پاکستان کیلئے سود مند ثابت ہو سکتی ہے اور ہم ان کی ا س تجویز کی مکمل اور کھل کر حمائت بھی کرتے ہیں وہ اس کاآغاز کریں پوری قوم ان کے اس فیصلے پر شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر صرف شریفوں سے ہی پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت جو کہ انہوں نے بیرون ملک کے بینکوں میں رکھی ہے وہ واپس پاکستان لائی جائے تو پاکستان پر جو بیرونی قرضے دینے ہیں وہ بھی ادا ہو جائیں گے اور اس سے باقی جن لوگوں نے ایسا کیا ہے وہ بھی از خود ہی دولت واپس لے آئیں گے ۔
فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -