چیف جسٹس آغاز کروائیں ہم انکے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے

چیف جسٹس آغاز کروائیں ہم انکے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے

  

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ثمینہ خالد گھرکی نے روز نامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات چیف جسٹس آف پاکستان کی با لکل درست ہے کہ اگر سو کرپٹ بندوں کو پکڑ لیا جائے تو ملکی دولت واپس آ سکتی ہے ہم ان کے اس فیصلے اور اس بات کی مکمل حمایت و تائید کرتے ہیں وہ اس کاآغاز کروائیں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی خزانہ چاہے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والوں نے لوٹا ہو ان سے ایک ایک پائی وصول کی جانی چاہئے ۔

ثمینہ خالد گھرکی

مزید :

صفحہ اول -