نیب قوم کی توقعات پر پورا اترنے ، بدعنوانی کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے : جسٹس (ر) جاوید اقبال

نیب قوم کی توقعات پر پورا اترنے ، بدعنوانی کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے : جسٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب نے بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے اپنا طریقہ کار مؤثر بنایا ہے، نیب نے ’’احتساب سب کا‘‘ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کے بلاامتیاز خاتمہ کیلئے انسداد بدعنوانی کی جامع قومی حکمت عملی وضع کی ہے، نیب کے تمام افسران اپنا قومی فرض سمجھتے ہوئے بدعنو ا نی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔ نیب نے قوم کی توقعات پر پورا اترنے اور بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے اپنے طریقہ کار کو مؤثر بنایا ہے، نیب کی فرانزک سائنس لیبارٹری میں ڈیجیٹل فرانزک سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے جس سے انکوا ئر یو ں اور تحقیقات کے معیار میں مزید بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے مقدمات کو تیزی اور مؤثر انداز سے نمٹانے کیلئے شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائری، انوسٹی گیشن اور متعلقہ احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے جس پر سختی سے عملد رآمد کیا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا رہی۔ نیب کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے نظام کے مؤثر نتائج سامنے آئے ہیں جس کے ذریعے سینئر سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، اس سے نہ صرف کارکردگی میں بہتری آئی ہے بلکہ کوئی بھی افسر نیب کی تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، پلڈاٹ اور عالمی اقتصادی فورم میں بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب کی کوششوں کو سراہا ہے۔ نیب نے گزشتہ 2 سال کے مختصر عرصہ کے دوران نوجوانوں میں بدعنوانی سے متعلق آگاہی پیدا کر نے کیلئے ملک بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 55 ہزار سے کردار سازی کی انجمنیں قائم کی ہیں جو بہت کامیابی رہی ہیں۔ نوجوان نیب کی بدعنوانی کے خاتمہ کی اس مہم میں شامل ہو رہے ہیں کیونکہ بدعنوانی ہمارا مشترکہ دشمن ہے۔ نیب نے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں میں خدمات کی فراہمی میں خامیوں کی شناخت کرکے متعلقہ محکموں کی مشاورت سے اس میں بہتری کیلئے 60 پریوینشن کمیٹیاں قائم کی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -