لندن ،ویسٹ منسٹر ایبے پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

لندن ،ویسٹ منسٹر ایبے پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آن لائن ) برطانیہ کی تاریخی عمارت ویسٹ منسٹر ایبے پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے سوشل میڈیا پر ویسٹ منسٹر ایبے کی عمارت پر پاکستانی پرچم لہرائے جانے کی تصویر شائع کی۔تھامس ڈریو نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ویسٹ منسٹر ایبے کی عمارت پر یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی پرچم لہرایا گیا ہے۔خیال رہے کہ ویسٹ منسٹر ایبے کو برطانوی تاریخ میں خاص اہمیت حامل ہے اور جو بھی برطانیہ کا بادشاہ یا ملکی بنتا ہے وہ اسی عمارت میں اپنے عہدے کا حلف اٹھاتا ہے۔اس عمارت میں سن 1100 سے اب تک شاہی خاندان کے افراد کی 16 شادیاں ہو چکی ہیں۔
پاکستانی پرچم

مزید :

صفحہ اول -