فل ڈریس ریہرسل پریڈ ، جڑواں شہروں میں موبائل سروس بند رہی

فل ڈریس ریہرسل پریڈ ، جڑواں شہروں میں موبائل سروس بند رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد / راول پنڈی (آئی این پی) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راول پنڈی میں جزوی طور پر موبائل سروس معطل کردی گئی ہے۔ موبائل سروس مختلف مقامات پر بند کی گئی ہے۔ فون سروس اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کی گئی ہے۔23مارچ کے حوالے سے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راول پنڈی کے مختلف مقامات پر موبائل فون سروس کو جزوی طور پر معطل رکھا گیا ہے۔ موبائل سروس یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ کی ریہرسل کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کو مذنظر رکھتے ہوئے معطل کی گئی ہے۔اسلام آباد اور راول پنڈی میں موبائل فون اور موبائل انٹرنیٹ سروس 21مارچ کی صبح چھ بجے سے دن ایک بجے تک بند کی گئی ہے۔ شہریوں خصوصاً ملازم پیشہ افراد اور کاروباری لوگوں کو باہمی رابطے معطل ہونے سے سخت مشکلات درپیش رہیں۔
فل ڈریس ریہرسل

مزید :

صفحہ اول -