عمران کی آمد پرآ تشبازی ،4 کارکن گرفتار

عمران کی آمد پرآ تشبازی ،4 کارکن گرفتار

  

مریدکے ( نامہ نگار)مریدکے عمران خان کی آمد پرآ تش بازی کا مظاہرہ کرنے پر پی ٹی آ ئی کے صوبائی رہنما میاں خالد جاوید کے بیٹے سمیت چار کارکنان کیخلاف مقدمہ درج ،دانیال کو ساتھیوں سمیت حوالات میں بند کر دیا گیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گو جر انوالہ جاتے ہوئے مریدکے ظفر آ رکیڈ کے باہر جی ٹی روڈ پر پی ٹی آ ئی کے کارکنوں نے صوبائی رہنما میاں خالد جاوید کی سربراہی میں شا ند ا ر استقبال کیا ۔اس موقع پر گھوڑوں کو رقص اور آ تش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا مگر تھانہ سٹی پولیس نے آ تش بازی ایکٹ کے تحت پی ٹی آئی کے رہنما میاں خالد جاوید کے بیٹے میاں دانیال سمیت چار کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر کے حاولات میں بند کر د یا ۔

مزید :

صفحہ اول -