عمران خان کے دورہ گوجرانوالہ ،لدہیوالہ وڑائچ کی جھلکیا ں

عمران خان کے دورہ گوجرانوالہ ،لدہیوالہ وڑائچ کی جھلکیا ں

  

لدھیوالہ وڑائچ *عمران خان کا لدھیوالہ وڑائچ پہنچنے پر ہزاروں کارکنوں کے ساتھ ایم این اے میاں طارق محمود ، میاں مظہرجاوید اور سابق وفاقی وزیر چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ نے استقبال کیا ۔

۔۔۔۔کارکنوں کا ڈوھول کی تھاپ پر پرجوش رقص اور دھمال ،علاقہ بھر میں جشن کا سماں۔

۔۔۔۔جلسہ کے پنڈال حویلی میاں جان محمد یوسف میں عمران خان کی آمد سے گھنٹوں پہلے ہی جگہ کم پڑ ھ گئی ۔

۔۔۔۔عمران خان شام 4بجے بذریعہ ہیلی کاپٹر کامونکی چوہدری احسان اللہ ورک کے شیلر پر پہنچے جہاں سے بذریعہ جی ٹی روڈ کامونکی ،موڑ ایمن آباد ،چندا قلعہ ،کنگنی والہ ،نگار پھاٹک ،شیخوپورہ موڑ ،گوندلانوالہ اڈہ ، گلشن آباد پارک اور علی پور چوک اور ڈیرہ چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ پر قائم ممبر سازی کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے رات10بج کر 40منٹ پرجلسہ گاہ پہنچے ۔

۔۔۔۔عمران خان سفید شلوار سوٹ اور براؤن جیکٹ میں ملبوس کافی خوشگوار موڈ میں تھے ۔

۔۔۔۔کامونکی پہنچنے پر 2بکروں اور اونٹ کی قربانی کی گئی ،گھوڑوں کا ڈانس اور فضاء میں کبوتر چھوڑے گئے ،25من گلاب کی پتیاں نچھاور کی گئیں علاقہ بھر میں جشن کا سماں۔

۔۔۔۔پورے جی ٹی روڈ اور لدھیوالہ وڑائچ کو استقبالیہ بینروں اور فلیکسوں سے سجایا گیا تھا ۔

۔۔۔۔جلسہ گاہ میں ہزاروں پرجوش کارکن پی ٹی آئی کے ترانوں پر بھنگڑے ڈالتے رہے ۔

۔۔۔۔عمران خان کی جلسہ گاہ میں آمد سے قبل سٹیج پر میاں مظہر جاوید اپنی پرجوش تقریر سے حاضرین کو گرماتے رہے ۔

۔۔۔۔حویلی میاں جان محمد میں عمران خان کی گوجرانوالہ کے روائتی پکوان چڑے ،بٹیرے اور وائٹ قورمہ سے تواضع کی گئی ۔

۔۔۔۔عمران خان کو میاں طارق محمود ایم این اے اور میاں مظہر جاوید کی طرف سے چاندی کا بلا پیش کیا گیا اور 20تولے کا سونے کا ہار پہنایاگیا۔

۔۔۔۔علی پور چوک میں امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 80 چوہدری ناصر چیمہ کے ممبر سازی کیمپ میں ہزاروں افراد کا اجتماع دیکھ کر عمران خان کے منہ سے بے ساختہ ماشاء اللہ ناصر چیمہ شاباش ناصر چیمہ کے الفاظ ادا ہوئے ۔

جھلکیاں

مزید :

صفحہ اول -