سب کو معلوم ملک میں فیصلے کہاں ہوتے ہیں مگر بتانا بہت مشکل ہے : فضل الرحمن

سب کو معلوم ملک میں فیصلے کہاں ہوتے ہیں مگر بتانا بہت مشکل ہے : فضل الرحمن

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے پاکستان میں فیصلے کہاں ہوتے ہیں یہ سب جانتے ہیں لیکن اس کا اظہار سب سے مشکل ہے۔کراچی میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے گفتگومیں انکا مزید کہنا تھا ہمار ے سیاسی، مالیاتی اور دفاعی ادارے بین الاقوامی دباؤ میں ہیں، انہیں دباؤ سے نکلنے کیلئے سوچنا ہوگا۔ سیاستدانوں کو چور ثابت کرنے کی کو شش کی جاری ہے، لگتا ہے 70 سے پہلے کا دور لانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہی رویہ رہا تو آنیوالی حکومت بھی مشکل میں رہے گی۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا دہشت گردی کیخلاف جنگ کا تاثر اسلام کیخلاف جنگ کا ہے، ہم اپنے اداروں سے پوچھتے ہیں وہ کس کی جنگ لڑرہے ہیں۔

فضل الرحمن

مزید :

صفحہ اول -