سری لنکا کے صدر آج پاکستان پہنچیں گے

سری لنکا کے صدر آج پاکستان پہنچیں گے

  

اسلام آباد ( آن لائن ) سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سیناتین روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے ، دفترخارجہ کے اہم ذرائع کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین کی دعوت پر سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا آج جمعرات کو تین روزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گے، اپنے دورہ کے دوران یوم پاکستان کے موقع ہونے والی سرکاری تقریبات میں بھی شرکت کرینگے۔پاکستان میں اپنے قیام کے دوران سری لنکن صدر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بات چیت کرینگے۔ اس دوران اعلی سیاسی اور عسکری قیادت سے بھی ملاقات کرینگے۔ توقع ہے کہ اپنے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

سری لنکا کے صدر

مزید :

صفحہ اول -