فورسزسے لڑائی بغاوت ، دہشت گردی اور خودکش حملے حرام ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل

فورسزسے لڑائی بغاوت ، دہشت گردی اور خودکش حملے حرام ہیں ، اسلامی نظریاتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)اسلامی نظریاتی کونسل نے فتویٰ میں ریاست اورعدالت کے اعلان کے بغیرجہاد،دہشت گردی اورخودکش حملوں کوحرام قراردیدیا،جبکہ سیکیورٹی فورسزسے لڑائی کرنابغاوت قراردیدیا۔بدھ کے روزاسلامی نظریاتی گول میزکانفرنس کا انعقادکیاگیا،کانفرنس کاعنوان دہشتگردی ،انتہاء پسندی کے خلاف قومی بیانیہ رکھاگیا،جس میں پاکستان کی طرف سے جاری کئے گئے قومی بیانئے کی اہمیت اورعمل پرغورکیاگیا،اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں مصرکے مفتی اعظم جامعۃ الازہرشوقی محمدابراہیم عبدالکریم مہمان خصوصی تھے ،اجلاس میں تمام مفتیان اورعلماء کرام نے خودکش حملے حرام قراردیدیئے اورتمام نے فتویٰ دیاکہ دہشتگردی قطعی حرام ،جہادکے نام پردہشتگردی کرناحرام ہے جہادکااعلان صرف ریاست ہی کرسکتی ہے اورکسی کے کفرکافیصلہ بھی عدالت اورریاست کے اختیارمیں ہے ،انبیاء،امہات المؤمنین ،صحابہ اکرام اوراہلبیت کی توہین حرام ہے ایساکرنے والے خلاف توہین مذہب کی دفعات لاگوکی جائیں گی ،اجلاس میں فتویٰ دیاگیاکہ سیکیورٹی فورسزکوغیرمسلم قراردیناغلط ہے اورسیکیورٹی فورسزسے لڑائی کرنابغاوت کے زمرے میں آتاہے ۔قومی ادارے فرقہ وارانہ منافرت کے خلاف ایکشن بھی لے سکیں گے ،اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں ڈاکٹرآفتاب احمدنے کہاکہ یہ قومی متفقہ بیانیہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی متفقہ آوازوتائیدہے ،یہ فتویٰ ایک سال کی محنت مشاقہ سے تیارکیاگیا۔انہوں نے مزید کہاکہ قرآن وسنت کے نفاذکیلئے پرامن جدوجہد کرناہرپاکستانی کاحق ہے ،آپریشن ضرب عضب اورردالفسادکی مکمل تائیدکی جاسکتی ہے۔

مزید :

علاقائی -