ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ایک اور بم دھماکہ ،تعداد 6ہو گئی

ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ایک اور بم دھماکہ ،تعداد 6ہو گئی

  

آسٹن (این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ایک اسٹور پر ہونیوالے تازہ بم دھمکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جس کے بعد حالیہ دنوں میں آسٹن میں ہونیوالے دھماکوں کی تعداد 6 ہوگئی۔سرکاری میڈیا کے مطابق ان تمام دھماکوں میں اب تک دو افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔امریکی میڈیا نے مقامی ایمرجنسی حکام کے حوالہ سے بتایا منگل اور بدھ کی درمیانی رات گئے ہونیوالے چھٹے دھماکہ میں ایک 30 سالہ شخص زخمی ہوا جسے قریبی ہسپتال پہنچادیا گیا،مقامی میڈیا کے مطابق چھٹا دھماکہ گڈول تھرفٹ اسٹور پر ہوا۔رپورٹ کے مطابق مار چ کے آغاز سے ہونیوالے پے در پے یہ دھماکے ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں ہوئے جن میں اب تک 2 افراد ہلاک اورکئی زخمی ہوچکے ہیں۔یاد رہے پیر کے روز بھی سان انٹونیو نامی علاقہ کی فیڈ ایکس ڈسٹری بیوشن عمارت میں ایک پیکٹ میں دھماکہ ہوا تھا۔

آسٹن دھماکہ

مزید :

علاقائی -