ملک کو خفیہ ایجنسیاں اور فوج چلا رہی ہے، امریکی عوام

ملک کو خفیہ ایجنسیاں اور فوج چلا رہی ہے، امریکی عوام

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکیوں کی اکثریت کو یقین ہے کہ ملک کو خفیہ ایجنسیاں اور فوج چلا رہی ہے۔امریکی اخبارمیں رپورٹ کے مطابق امریکا کے 60فیصد شہریوں کا خیال ہے کہ غیر منتخب اہلکار حکومتی پالیسیاں بنانے کے عمل پر حاوی ہیں۔ڈیموکریٹ اورری پبلکن دونوں پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی رائے ہے کہ تقرر کردہ اہلکاروں کا عمل دخل وفاقی حکومت کے امور میں بہت زیادہ ہے۔اخبارکے مطابق ہر 4میں سے 3امریکیوں کو یقین ہے کہ واشنگٹن پر ڈیپ اسٹیٹ کا کنٹرول ہے۔سروے کے مطابق 35فی صد ایشیائی امریکیوں، لاطینیوں اور سیاہ فاموں کو یقین ہے کہ ملک پر ایجنسیوں کی حکومت ہے، جبکہ 80فیصد امریکیوں کو یقین ہے کہ حکومت ان کی جاسوسی کر رہی ہے۔

امریکی عوام

مزید :

علاقائی -