قذافی اسٹیڈیم سے 2 مشکوک افراد گر فتار

قذافی اسٹیڈیم سے 2 مشکوک افراد گر فتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) پی ایس ایل میچز کے دوران پولیس نے قذافی اسٹیڈیم کے احاطے سے 2 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے پی سی بی کے جعلی کارڈ برآمد کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاتفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ تھری سیمی فائنل میچ کے دوران سٹیڈیم کے احاطہ سے دوجعلی سکیورٹی اہلکاروں تواب خان اورعبداللہ کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے پی سی بی کے جعلی کارڈز برآمد کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ان مشکوک افراد کا تعلق ضلع لوئر دیر بتایا جاتا ہے ۔

مزید :

علاقائی -