کراچی بندر گاہ پر پانی سے 10 کنٹینرزنکال لیے

کراچی بندر گاہ پر پانی سے 10 کنٹینرزنکال لیے

  

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)کراچی بندر گاہ پر پانی سے کنٹینرز نکالنے کے لیے دوسرے روز بھی آپریشن جاری رہا اور 10 کنٹینر نکال لیے گئے۔ساؤتھ ایشیا ٹرمینل کے لیے جہازوں کو آمد و رفت کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ دو دن بعد بندرگاہ پر جہازوں کی آمد و رفت شروع ہونے کا امکان ہے۔کراچی بندرگاہ پر جہازوں کے حادثے کے بعد ڈوبنے والے 21 میں سے 10 کنٹینرز نکال لیے گئے اور ساؤتھ ایشیا ٹرمینل پر جہازوں کی آمد ورفت بحال ہو گئی۔پورٹ ذرائع کے مطابق سمندری کرین کی مدد سے زیر سمندر 10 کنٹینرز نکالے گئے ہیں جبکہ زیرسمندر سروے مکمل ہونے کے بعد ساوتھ ایشیا یچیسن پاکستان پورٹ میں جہازوں کی آمدورفت محفوظ قرار دے دی گئی ہے۔

کنٹینر ز

مزید :

علاقائی -