راستے بند ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا
لاہور(کرائم رپورٹر) پی ایس ایل تھری کے دوسرے سیمی فائنل کے دوران بھی قذافی اسٹیڈیم کو جا نے والے راستے بند ہو نے کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار رہے ،کینال روڈ سمیت کئی اہم شاہراؤں پر ٹریفک سست روی کا شکا ر رہی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے دوسرے سیمی فائنل کے شروع ہونے سے قبل ہی سٹی ٹریفک پولیس نے ایس او پی کے مطابق قذافی سٹیڈیم کو جانے والے تمام راستوں پر ٹریفک کو بند کر دیا ۔ سٹیڈیم کو جانے والے تمام راستے بند ہوتے ہی گلبرگ کی ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا جیل روڈ ، گلبرگ ، فیروز پور روڈ ، وحدت روڈ ، مسلم ٹاون ، اقبال ٹاون ، کیمپس ، فیصل ٹاون اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر گاڑیوں، بسوں ، ویگنوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک سست روی کا شکا ر ہو گئی جس کی وجہ سے شہری اپنی منزل مقصور تک پہنچنے کے لیے خوار نظر آئے بارش کے باعث بھی سڑکوں پر غیر معمولی رش دیکھنے کو ملا
ٹریفک