وادی جہلم ، مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 9افراد جاں بحق ، 6زخمی

وادی جہلم ، مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 9افراد جاں بحق ، 6زخمی

  

مظفر آباد (آئی این پی )وادی جہلم میں کنٹرول لائن کے قریب مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق وادی جہلم میں کنٹرول لائن کے قریب دکھن کے مقام پر مسافر جیپ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق مسافرجیپ وادی کھلانا سے چکوٹھی آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی جب کہ حادثے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جان بحق

مزید :

علاقائی -