کابل ، جشن نو روز کے اجتما ع پر داعش کا خودکش حملہ ، 26افراد جاں بحق ، 18زخمی

کابل ، جشن نو روز کے اجتما ع پر داعش کا خودکش حملہ ، 26افراد جاں بحق ، 18زخمی

  

کابل (آئی این پی،آن لائن )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مزار کے قریب خودکش حملے میں 26افرادجاں بحق اور 18زخمی ہوگئے ۔بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ د ارالحکومت کابل میں واقع سخی مزار کے قریب اس وقت خودکش دھماکہ کیا گیا جب مزار میں جشن نوروز منایا جا رہا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے ۔ ۔وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر ہوا۔انھوں نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور پیدل چلتا ہوا آیا اور وہ مزار کے اندر موجود افراد کو نشانہ بنانا چاہتا تھا پولیس کے روکنے پر حملہ آور نے خودکو دھماکے سے اڑالیا، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ اپنے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کو روکا تو اس نے اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ہدف حکومتی حامی اجتماع کو نشانہ بنانا تھا۔

خودکش حملہ

مزید :

علاقائی -