خیبرپختونخوا میں 51 فیصد لڑکیاں سکول جانے سے محروم ہیں ٗ غیر سر کاری تنظیم

خیبرپختونخوا میں 51 فیصد لڑکیاں سکول جانے سے محروم ہیں ٗ غیر سر کاری تنظیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی) غیرسرکاری تنظیم کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کے شعبہ تعلیم کے حوالے سے پیش کی گئی ایک رپورٹ پیش میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ صوبے بھر میں 51 فیصد لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الف اعلان نامی تنظیم کی اس رپورٹ میں خیبرپختونخوا میں 5 برسوں کی تعلیمی چیلنجز اور اصلاحات کا جائزہ لیا گیا ٗاس رپورٹ کی تقریب رونمائی میں تعلیم کے وزیر محمد عاطف خان اور دیگر ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔رپورٹ میں پاکستان ایجوکیشن اسٹیٹ اسٹکس کے 16۔2015 کے اعداد و شمار کو نقل کرتے ہوئے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں لڑکیاں زیادہ نقصان میں ہیں اور 51 فیصد لڑکیاں اسکول نہیں جاتی۔رپورٹ میں صوبائی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اسکولوں میں کلاس رومز، چار دیواری، پینے کا پانی اور واش رومز سمیت دیگر ترقیاتی کاموں پر 30 ارب روپے خرچ کیے۔ رپورٹ کے مطابق انفرااسٹرکچر کی تعمیر میں خیبرپختونخوا دیگر صوبوں کی بنسبت سب سے آگے ہے تاہم سب سے بڑا چیلنج پرائمری اسکول کے تمام بچوں کو اسکول جانے کا اختیار دینے کا ہے اور حکومت کے لیے سب سے اہم چلینج 10 سے 16 سال کے بچوں کو ہائی اور ہائر سکینڈری اسکول بھیجنا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تمام اسکولوں میں سے 9.76 فیصد مڈل اسکول اور 8.13 فیصد ہائی اسکول موجود ہیں۔
غیر سر کاری تنظیم

مزید :

علاقائی -