لاہور سے اغواء ہونیوالی 14سالہ لڑکی کوئٹہ سے بازیاب

لاہور سے اغواء ہونیوالی 14سالہ لڑکی کوئٹہ سے بازیاب

  

کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ پولیس نے ڈھائی ماہ قبل لاہور سے اغواء ہونیوالی 14 سالہ لڑکی کو کوئٹہ سے بازیاب کرا کر ایک اغواء کار کو گرفتار کر لیا اور فرار ہونے والے تین ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی قائد آباد محمد ندیم کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سید عاصم شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او عتیق الرحمان نے دیگر عملے کے ہمراہ تھانہ گوالمنڈی کے علاقے شاہ وکشاہ روڈ پر قائم فلیٹ میں چھاپہ مار کر لاہور سے ڈھائی ماہ قبل اغواء کر کے کوئٹہ لائی جانیوالی 14 سالہ (الف) کو بازیاب کرا کر ملزم ہاشم علی کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے دیگر تین ساتھی تا حال فرار ہیں جن کی تلاش کے لئے پولیس نے کارروائیاں شروع کر دی ڈی ایس پی قائد آباد نے بتایا کہ لڑکی کو ڈھائی ماہ قبل لاہور کے علاقے تھانہ اکبری گیٹ سے اغواء کر کے جسم فروشی کے لئے کوئٹہ لایا گیا تھا پولیس نے گزشتہ روز بروقت اطلاع ملنے پر کا رروائی کر تے ہوئے بازیاب کرا لیا ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ملزم ومغویہ کو پنجاب پولیس کی کوئٹہ آمد کے بعد حوالے کیا جائیگا۔

لڑکی بازیاب

مزید :

علاقائی -