اسلام آباد پشاور موٹر وے منصوبہ میں کرپشن کی تحقیقات شروع

اسلام آباد پشاور موٹر وے منصوبہ میں کرپشن کی تحقیقات شروع

  

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی نے پشاور اسلام آباد موٹر وے میں مبینہ اربوں روپے کی مبینہ کرپشن تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی سے تمام متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ۔ ڈی جی نیب راولپنڈی آفس سے جاری لیٹر نمبر آر 19122012/2017 میں کہا گیا ہے کہ این ایچ اے حکام اسلام آباد پشاور موٹر وے کا مکمل ریکارڈ فراہم کریں۔ نیب حکام نے کہا ہے کہ ترکی کی کمپنی سے جمع کرائی گئی بطور گارنٹی کی رقم جو مبلغ 1 ارب 87 کروڑ بنتی ہے ترکی کے بینک سے لینے بارے میں بھی ریکارڈ فراہم کیا جائے جبکہ ترکی کی عدالت میں جاری مقدمات کا تمام مواد بھی فراہم کیا جائے۔ دستاویزات کے مطابق نیب حکام نے این ایچ اے حکام کو کہا ہے کہ عدالت کی طرف سے این ایچ اے کے حق میں دیئے گئے فیصلے کی نقول بھی فراہم کی جائیں جبکہ ترکی کی لاء فرم بی ایل او سے کی گئی خط و کتابت کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ۔

اسلام آباد پشاور موٹر وے منصوبہ

مزید :

علاقائی -