قوموں کی ترقی میں سب سے اہم کردار تعلیم کا ہے،چوہدری اعجاز شفیع

قوموں کی ترقی میں سب سے اہم کردار تعلیم کا ہے،چوہدری اعجاز شفیع

  

خان پور ( نمائندہ پاکستان،تحصیل رپورٹر ) ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی میں سب سے اہم کردار تعلیم ادا کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری جدوجہد تعلیم (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کے فروغ پر رہی ہے اور ہمیشہ تعلیم کی ترقی کے لیے کام کرتا رہوں گا ۔ وہ گور نمنٹ بوائز مڈل سکول سیٹلائٹٹاوَن خان پور کو سیکنڈری کا درجہ دیئے جانے کے موقع پر خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف اور مسلم لیگ ن نے تعلیم کے فروغ کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی ہے ۔ بلکہ جہاں تک ہو سکا ہے تعلیم کو فروغ دینے اس شعبہ میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ خانپور میں شہزاد انور نے کہا کہ ترقی کے لیے تعلیم کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ چوہدری اعجاز شفیع نے اپنی کوششوں سے تعلیمی انقلاب پیدا کر دیا ہے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وائس چیئر مین بلدیہ ندیم اقبال رحمانی نے خانپور کی مجموعی تعمیر و ترقی کے لئے کیئے جانے والے اقدامات پر چوہدری اعجاز شفیع کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ مقامی کونسلر میاں شاہد انجم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ مڈ ل سکول کو ہائی کا درجہ ملنے سے تعلیم کے لئے سہولیات پیدا ہوں گی ۔ تقریب سے رانا فیصل کونسلر ۔ ابو عابد شفیع محمد ودیگر نے خطاب دیا اس موقع پر تلاوت قرآن پاک قاری ضیا الرحمن نے کی جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض خالد محمود ترابی نے سر انجام دیئے سپاسنامہ ہیڈ ماسٹر حافظ محمد امین نے پیش کیا تقریب میں محمد ارشد ہاشمی ۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر وسیم احمد ۔اسسٹنٹ ایجوکیشن سعید شاہین ۔ محمد عابد ۔ گلزار آسی ۔ اظہر حسین شاہ ۔ میاں عبدالحنان ۔ محمد صغیرکے علاوہ معززین شہر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -