شجاع آباد میں مثالی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے،شوکت نون،اعجاز نون

شجاع آباد میں مثالی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے،شوکت نون،اعجاز نون

  

شجاع آباد (نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) کے بزرگ سیاست دان الحاج رانا شوکت حیات نون صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت رانا اعجاز احمد نون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

ہم نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے تحصیل شجاع آباد میں مثالی ترقیاتی منصوبے منظور کرا کر انہیں مکمل کرایا ، عوام کوبنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے بہت جلدمینگو ریسرچ سینٹر کے قریب شجاع آباد پبلک سکول اور اس سکول کو جانے والے روڈ عبداللہ چوک تا مینگو ریسرچ سینٹر تک ڈبل روڈ کے منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا اس موقع پررانا طلال نون ،رانا حسن نون،قاضی عبدالشکور ،غلام مجتبیٰ صدیقی ،اظہر خان جوئیہ ،میر عادل جمشید ، رانا عبدالرزاق نون ،رانا یوسف نون ،ساجد خان لنگاہ ایڈوکیٹ فدا حسین بھٹہ ،رانا افتخار نون ،عمران میتلا ،رانا نذیر جکھڑ ،جام وحید،آصف بھٹی سمیت الحاج رانا شوکت حیات نون گروپ کے کارکنان موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -