شریف برادران کو ملک سے زیادہ اپنی انا پیاری ہے،مصطفی کھر

شریف برادران کو ملک سے زیادہ اپنی انا پیاری ہے،مصطفی کھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق گورنر پنجاب ومرکزی رہنما تحریک انصاف ملک غلام مصطفی کھر نے کہا ھے کہ شریف برادران (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )بہت گھبرائے ھوئے اور ملک کانقصان کرنیپر تلے ھوئے ھیں انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو ملک سے زیادہ اپنی انا پیاری ھے افسوس کی بات ھے جس ملک نے ان لوگوں کو شناخت دی ھے یہ اسی ملک کو کھوکھلا کررھے ھیں ملک میں رہ کر بھی اسی ملک کا کھاتے ھیں اور بیرون ملک بھی پاکستان کی دولت سے یہ کھاتے پیتے ھیں پھر بھی لوٹتے اپنے ملک کو ھیں اور بیرون ملک کے بینکوں کو پاکستانی قوم کا پیسہ چوری کرکے بھرتے ھیں شریف برادران نے ملک کی خارجہ پالیسی اتنی کمزور بنائی ھے کہ ڈالر کی قیمت آسمان پر پہنچ چکی ھے ھمارے نمائیندے دوسرے ملکوں کے سامنے بول بھی نہیں سکتے وجہ یہ ھے کہ اپنے ملک کی غریب عوام کی لوٹی ھوئی دولت دوسرے ملکوں میں چھپائی ھوئی ھے اگر ان کو کہو آپ نے کرپشن کی ھے تو یہ لوگ برامان جاتے ھیں انہوں نے کہا کہ ھم خاندانی زمیندار ھیں پھر بھی ھمارے بس خرچے پورے ھوتے ھیں لیکن یہ لوگ جو تھے عوام کو سب پتہ ھے اب ان کے اربوں ڈالر غیروں کے دیس میں پڑے ھیں ملک اور ملک کی غریب عوام کے حالات دن بدن بگڑتے جارھے ھیں لیکن شریف برادران اوران کی پوری ٹیم کے اثاثہ جات بڑھتے جارھے ھیں۔ اس دفعہ الیکشن میں شریف برادران عوام کے پاس کس منہ سے جائیں گے اور کون سی کارکردگی پیش کریں گے ملک میں تعلیم کا نظام ابتر ھے صحت کا نظام ابتر ھے بھوک و افلاس ھے بجلی نہیں صاف پانی نہیں ھے ان کی کرپشن نے ملک کابراحشر کردیا ھے مصطفی کھر نے کہا ھے کہ مجھے ایسے لگتا ھے جیسے یہ لوگ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہوں سپیریم کورٹ یہ گالیاں دیتے ھیں اپنی فوج کو گالیاں دیتے ھیں جوادارہ ان کی کرپشن سے پردہ اٹھائے وہ گندا اور یہ پاک صاف انہوں نے کہا کہ عمران خان اورتحریک انصاف شریف برادران کو کیوں اچھے نہیں لگتے کیونکہ وہ کہتے ھیں خداکیلئے پاکستان اورپاکستان کی عوام پر ترس کر و ملک سے لوٹی ھوئی دولت واپس کرو پاکستان کوخودکفیل بننے دو لیکن ان لٹیروں اور قوم کے مجرموں کو یہ بات اچھی نہیں لگتی میں اپنی پاکستانی قوم سے کہتا ھوں اس دفعہ ملک کے لٹیروں کو شکست فاش دو آپ کی لوٹی ھوئی دولت تحریک انصاف ان سے ہرصورت وصول کرے گی اور ملک میں خوش حالی کا دور شروع ھو گا اس موقع پران کے ساتھ رھنما تحریک انصاف ملک محبوب غازی کھر سرائیکی شاعر منظور سیال ملک صہیب حمید علی مشوری رضا مشوری وارث شاہ اور دیگر لوگ شامل تھے۔