جامعہ زکریا کے زیر اہتمام ایم اے پاکستان سٹڈیز ،ایجوکیشن،سیاسیات کے نتائج کا اعلان

جامعہ زکریا کے زیر اہتمام ایم اے پاکستان سٹڈیز ،ایجوکیشن،سیاسیات کے نتائج ...

  

ملتان(جنرل رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونیوالے ایم اے پاکستان سٹڈیز ، ایجوکیشن ، سیاسیات کے نتائج کا اعلا ن کردیا گیا جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایم اے پاکستان (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

سٹڈیز پارٹ فرسٹ میں 369امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 43پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 11.65فیصد رہا ، جبکہ پارٹ ٹو کے امتحان 133امیدوار شریک ہوئے جس میں سے 92پاس ہوئے کسی نے فرسٹ ڈویژن حاصل نہیں کی 68.17فیصد رہا۔ایم اے ایجوکیشن کے امتحان میں 10امیدوار شریک ہوئے جو سارے پاس ہوگئے کامیابی کا تناسب 100فیصد رہا ،ایم اے سیاسیات کے امتحان میں 389امیدوار شریک ہوئے جس میں سے 51پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 13.11فیصد رہا۔

نتائج کا اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -