ہلکی بارش کے بعد ملتان اور وہاڑی میں بجلی فراہمی تعطل کا شکار رہی

ہلکی بارش کے بعد ملتان اور وہاڑی میں بجلی فراہمی تعطل کا شکار رہی

  

ملتان،وہاڑی(سٹاف رپورٹر،بیورو رپورٹ، نامہ نگار)ہلکی بارش سے ملتان(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

اور گردونواح میں متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ منگل کے روزہلکی بارش سے ملتان اور گردونواح میں کئی مقامات پر لائنوں میں فالٹ آگیا ‘ایل ٹی لائنیں ٹوٹ گئیں ‘ پولز گر گئے جس کے باعث ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ایس ڈی اوز نے موبائل فون بند کر دئیے یا پھر اٹینڈ نہیں کئے اور بعد میں بہانہ بنایا کہ بیٹری کی چارجنگ ختم ہو گئی تھی۔بیشتر علاقوں میں اگلے روز بدھ کو بھی بجلی بحال نہیں ہو سکی تھی ۔ صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی ٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی فراہمی کی صورتحال بہتر کی جائے ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نامہ گار کے مطابق شہر اور گردو نواح میں گزشتہ شب صبح سویرے بارش کا وقفہ وقفہ سے سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے گلیاں اور بازار پانی سے بھر گئے ، تیز ہواؤں کے ساتھ برسنے والی بارش سے گندم کی کھڑی فصل کو نقصان پہنچا ہے جس سے گندم کی پیداوار کم ہونے کا اندیشہ ہے شہر میں کھڑا بارش کا پا نی کا نکا لنے کے لیے چیئرمین بلدیہ سردار غلام مرتضیٰ ڈوگر کی ہدایت پر بلدیہ کا عملہ صبح سے محنت میں مصروفِ عمل ہے جس سے کا فی حد تک پا نی کا اخراج ہو چکا ہے جس پر بلدیہ چیئرمین سردار غلام مرتضیٰ کا شہریوں نے شکریہ ادا کیا ہے اور کارکردگی کو سراہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -