آئندہ الیکشن متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم،دستور کے تحت لڑاجائیگا،ڈاکٹر وسیم اختر

آئندہ الیکشن متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم،دستور کے تحت لڑاجائیگا،ڈاکٹر وسیم ...

  

بہاولپور( بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات متحدہ مجلس عمل کے ایک ہی پلیٹ فارم سے، ایک منشور، ایک نشان، ایک جھنڈے اور ایک دستور کے تحت لڑا جائیگامجلس عمل اپنی تمام توانائیاں ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ، (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

قومی مسائل کے حل، اقلیتی اور محروم طبقوں سمیت تمام کے حقوق کا تحفظ اور ملک میں عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کریگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو ایم ایم اے کی بحالی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ قومی سطح پر اس کی طلب اور آرزو محسوس کی جا رہی تھی جو آج پوری ہوئی ہے۔ 2002ء کی طرح ہماری کوشش ہو گی کہ قوم کی آرزوں اور خواہشات پر پورا اتریں۔انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں مسلمان مسائل کا شکارہیں۔ ہمیں مظلوموں کی آواز بھی بننا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایک خوش حال پاکستان چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ قوم اسٹیٹس کو سے باہر نکلے جس سے شدید مایوسی ہے۔ ہم اعلی اداروں میں عام لوگوں کیلئے دروازے کھولنا چاہتے ہیں۔ مدینہ کی ریاست ہمارے لیے رول ماڈل ہے اور نظام خلافت ہمارا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان مشکلات کا بھی اندازہ ہے۔ جس میں ہمارے خلاف ملک کے اندر اور ملک کے باہر بھی سازشیں ہوں گی۔ملکی سیاست پر قابض سازشی قوتیں مذہبی قوتوں کو سامنے آتا ہوا نہیں دیکھ سکتیں۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ تمام امن پسند اور جمہوری لوگ متحدہ مجلس عمل کیساتھ کھڑے ہوں اور تعاون کریں۔ قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کی ہر سازش کو ناکام اور انتشار کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -