ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہر کارکن حرمت رسول پر کٹ مرے گا،خادم رضوی

ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہر کارکن حرمت رسول پر کٹ مرے گا،خادم رضوی

  

خانیوال (بیورو نیوز ) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ علامہ حافظ خادم حسین رضوی نے تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ختم بنوت کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تحریک لبیک کا ہر کارکن حرمت رسول پر کٹ مرے گا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے بھی گریز نہیں کر(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

یگا ۔ انہو ں نے کہا کہ مجھ پر انگلی اٹھانے والے قوم کی لوٹی ہوئی دولت غیر ملکی بنکوں سے واپس لاکر ملک کی ترقی کے لیے خرچ کریں اور محبت وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں گرفتاریاں ہمیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا پائیں گی او رقوم ختم نبوت کیخلاف سازشیں برداشت نہیں کرے گی بے بنیاد الزامات سے تحریک کی شہرت کو متنازعہ بنانے اور بند گلی میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے تحریک کو شدت پسندکہنا کسی صورت بھی درست نہیں ہم صحابہ کرام اورصوفیاء کرام کی فکر کے امین ہیں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے کسی بھی کارکن کی گرفتاری امن تباہ کرنے کی کوشش ہے جسے ہم ہرصورت ناکام بنا دیں گے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ مجھے خانیوال کے عوام پر فخر ہے جو تیز بارش میں بھی یا رسول اللہ کی صداؤں کو بلند رکھتے ہوئے اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جس کے لیے میں ان کا تہہ دل سے مشکو ر ہوں اور ان کی محبت کوکبھی نہیں بھلا پاؤں گا ۔اس موقع پر تحریک لبیک کے مرکزی نائب امیر سید ظہیر الحسن شاہ ‘صوبائی امیر سید فضل رسول شاہ‘سید سرور شاہ ‘سید شمس الدین شاہ‘پیر سید مراد شاہ‘مفتی صفدر شاکر رضوی ‘میاں مبارک حنفی سیفی‘ضلعی ناظم اعلیٰ خانیوال علامہ جاوید احمد چشتی ‘ضلعی امیر علامہ سیف الرحمن شاکر ‘ضلعی سرپرست سید صفدر شاہ‘تحصیل امیر محمد امجدرضا سعیدی ‘سٹی سرپرست حاجی اویس مدنی ‘ڈویثرن ناظم رابطہ کمیٹی ڈاکٹر ریاض نذر نظامی ‘ سٹی امیر قاری غلام مجتبیٰ ‘محمدندیم قادری ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -