نئی حلقہ بندیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں،محمد ذیشان گورمانی
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی نے کہاہے کہ نئی حلقہ بندیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں،حلقہ بندیوں سے گھبراہٹ ان لوگوں کو ہو رہی ہے جو کسی ایک طبقہ یا قوم کی نمائندگی کرتے ہیں، ہم نے بلاتفریق حلقہ بھر میں عوام کی خدمت کی ہے اس لئے ہمارا وسیب ہی ہمارا حلقہ ہے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ہم نے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ حاصل کرنا ہے، اس لئے ہم کسی حلقہ بندی کی سرحدوں کے محتاج نہیں، حلقہ سے الگ ہونے والے علاقے خاص طور پر گجرات، غازی گھاٹ منہاں کے دوستوں کو فکر کی ضرورت نہیں ان سے رابطہ ترجیحات میں شامل ہے، الگ ہونے والے علاقوں میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہورہے ہیں وہ بالکل اسی ترتیب اور ترجیحی بنیادوں پرپایہ تکمیل تک پہنچیں گے،انہوں نے کہا کہ حلقہ میں نئے شامل ہونے والے دوستوں کو کارکردگی کی بنیاد پر اپنے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دے کر تبدیلی کی نوید دیں گے، جس خلوص نیت سے ہم نے عوام کی خدمت کی ہے ہمیں اللہ تعالیٰ پر یقین ہے کہ وہ ہمیں ضرور سرخرو کریں گے،یہ پریشانی علاقائی ور قومی شدت پسندوں کی ہے کہ کون سا موضع کہاں جا رہا ہے اس موقع پر سعود گرمانی ، عتیق خان گرمانی، مرید حسین جگلانی، پیر صابر شاہ، اعجاز جگلانی، مہر طارق سعید ،عمران عباس بھٹی، ضیاء الرحمن فاروقی، احسن گرمانی، اسمعیٰل گرمانی ،حسنین گرمانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔