ڈی سی مظفرگڑھ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نیب طلب

ڈی سی مظفرگڑھ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نیب طلب

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)نیب ملتان نے سپلائی وصول کئے بغیر کروڑوں رپوے کی ادائیگی کرنے کے الزام میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ،چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر شاہد مگسی،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر چوہدری عامر کو انکوائری کیلئے طلب کرلیا ہے،تینوں آفیسران کو کل نیب آفس (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

حاضر ہونے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،بتایا گیا محکمہ صحت کی جانب سے ادویہ کی پرچیز کیلئے تین کروڑ27لاکھ روپے سے زائد دو چیک سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کو جاری کئے گئے،دونوں چیک یکم اپریل2017ء کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے نام ایشو ہوئے1سال گزرنے کے باوجود سپلائرز سے میڈیکل ایکویمنٹس وصول نہ ہوئے،جس پر نیب کو درخواست موصول ہوئی،نیب کی ایک ٹیم نے چند دن قبل چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفس سے ریکارڈ قبضہ میں لے لیا،جس کی ابتدائی چھان بین کرلی گئی ہے،نیب انکوائری آفیسر نے ڈی سی مظفرگڑھ،سی ای او مظفرگڑھ اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کو پیش ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔معلوم ہوا ہے نیب کے حرکت میں آنے کے بعد غیرقانونی ادائیگیوں میں ملوث آفیسران نے گزشتہ روز مدعی سے رابطہ کیا اور درخواست واپس لینے کی اپیل کی ہے،بتایا گیا ہے فریقین میں رات گئے تک معاملات طے ہونے کی اطلاع گردش کررہی ہیں۔

ڈی سی مظفرگڑھ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -