ٹکٹوں کی تقسیم کا واویلا تحریک انصاف کی قیادت پر سوالیہ نشان ہے،عبدالمجید نیازی

ٹکٹوں کی تقسیم کا واویلا تحریک انصاف کی قیادت پر سوالیہ نشان ہے،عبدالمجید ...

  

کروڑ لعل عیسن (نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے حاجی عبدالمجیدخان نیازی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25 اپریل کو پارلیمانی بورڈ کااجلاس بلایا گیا تاہم اس سے قبل اس سے سیاسی مخالفین کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کا واویلا تحریک انصاف کی قیادت (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

پر سوالیہ نشان ہے تحریک انصاف میں اگر انصاف نہ ہو گا تو اس شخص کے لئے جس نے پارٹی کیلئے نوسال تک قربانیاں دیں بچوں کے منہ کانوالہ پارٹی پر قربان کیا انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی امیدواروں کی فہرست جاری کرنیوالوں کا چہرہ ایک دو روز میں قیادت بے نقاب کردے گی ضلع لیہ میں نوسال سے زاتی وسائل سے پارٹی کوزندہ رکھا ہوا ہے 2013 ء کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوا اس وقت کہا گیا کہ مجیدنیازی حادثاتی طور پر ایم پی اے بن گیا ہے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں عوام نے میونسپل کروڑ میں بھی میرے امیدواروں نے فتح حاصل کی اور لوگوں نے مجھ پر اعتماد کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان ایماندار شخصیت ہے وہ میرے لیڈر ہیں عوام اب جاگ چکی ہے آئندہ عام انتخابات میں ووٹ زاتی مفادات سے بالاتر غریب عوام کی خدمت کا سوچے گا ووٹ اس کو ملے گا انہوں نے کہا کہ ٹکٹ نہ بھی ملی تو ایم این اے کاالیکشن ضرور لڑوں گا اور جیت کر عمران خان کو گفٹ کروں گا انہوں نے کہا کہ مفادات کی خاطر پارٹیاں بدلنے والے سیاسی مخالفین کو عوام مسترد کر دے گی میرے دوراقتدار میں کوئی ایک جھوٹی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ 20 جون کو فتح پور 320 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا مشن ہمیشہ جاری رہے گا پریس کانفرنس میں خانزادہ عبدالرحیم خان سردار سلیمان خان لاشاری ملک ابرار حسین بھمب قیصرخان بلوچ شیراز گل خان نیازی ودیگر موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -