ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بجلی ،گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بجلی ،گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سٹاف رپورٹر ) وفاقی حکومت کے اعلان پر عملدر آمد نہ ہو سکا۔2018میں بھی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہو سکا۔ تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اعلان کے باوجود ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
علاقوں میں 4 گھنٹے سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ عوام کا برا حال ہو چکا ہے ۔ کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے ۔ حکومت کی طرف سے کیا گیا زیرو لوڈشیڈنگ کا اعلان مذاق بن کر رہ گیا ہے۔نئے سال 2018کے بھی 2ماہ گزرنے کو ہیں مگر بجلی کا بحران ختم ہونے میں ہی نہیں آرہا ہے دریں اثنا سوئی گیس کے بحران نے صارفین کو مسلسل اذیت میں مبتلا کیا ہوا ہے ۔ملتان اور گردونواح کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ خواتین لکڑی اور ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔
لوڈشیڈنگ