ضروری مرمت و بحالی کے نام پر میپکو نے بجلی کی بندش کا نیا شیڈول جاری کردیا

ضروری مرمت و بحالی کے نام پر میپکو نے بجلی کی بندش کا نیا شیڈول جاری کردیا

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو نے مینٹی نینس کے نام پر بجلی کی بندش کا نیا شیڈول (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 132KVڈی جی خان ۔IIگرڈاسٹیشن میں نئے 40ایم وی اے پاورٹرانسفارمر کی تنصیب کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی آج22مارچ کو ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے رات تک بند رہے گی اس بندش سے 11KVصدر بازار۔II، گدائی۔II، غازی میڈیکل کالج، گھنٹہ گھر، عید گاہ اور کوٹ ہیبت۔II فیڈرز متاثر ہوں گے جبکہ 11KVسول لائن سیکنڈ، ماڈل ٹاؤن سیکنڈ، ڈی ایچ کیوسیکنڈ، سنٹرل جیل، ریلوے، شاکر ٹاؤن اور کوئٹہ روڈسیکنڈفیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک بند رہے گی ۔22مارچ کو 132KVمیسکو گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVجناح ٹاؤن فیڈر سے ساڑھے نو بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک، 220KVبہاولپورگرڈاسٹیشن سے منسلک 11KV رنگ پور ، چک13بی سی، مسافرخانہ، گوٹھ محراب اور کے والا فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے پانچ بجے سہ پہر تک، 132KVتونسہ گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVناری، سٹی تونسہ، ایس سلیمان، جپسم، کوٹ قیصرانی، نیوکوٹ قیصرانی اور محمودیہ فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک، 132KVمیاں والی قریشیاں گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVمیاں والی قریشیاں ۔II،12، سردار گڑھ، سٹی ظاہر پیر اور ججہ عباسیہ فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک جبکہ 11KVلعل گڑھ فیڈر سے نو بجے صبح سے پانچ بجے سہ پہر تک، 132KVہارون آبادگرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVڈونگہ بونگہ، کھاتاں، سٹی ڈونگہ بونگہ، بنگلوروڈ، سٹی فرسٹ ، گلاب علی، پُل مراد، ماڈل ایونیو، مبارک آباد، ڈاہراں والا ، میاں والا بنگلو، سٹی سیکنڈ اور مسلم سٹی فیڈرز، 132KVفقیروالی گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVسٹی فقیروالی، وینس، کنال 7/R، رورل، یتیم والا، مہریہ سٹی اور سٹی سیکنڈ فقیروالی فیڈرز، 132KVفورٹ عباس گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVسٹی فورٹ عباس، فورٹ، قریش، رفیق آباد، کچھی والا ،والہار فیڈرز سے ساڑھے دس بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک، 132KVچیچہ وطنی گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVہڑپہ، فردوس، کسووال اور نیوکسووال فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک ،132KV رحیم یار خان ۔1گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVاین ایم سی ون فیڈر ،132KVجمال دین والی گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVپکامُنا اور بہودی پور فیڈرزسے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے پانچ بجے سہ پہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -