جنگلات کا عالمی دن،جامعہ زکریا اور گورنمنٹ پائلٹ سکول ملتان آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا

جنگلات کا عالمی دن،جامعہ زکریا اور گورنمنٹ پائلٹ سکول ملتان آگاہی واک کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)جنگلات کا عالمی دن گزشتہ روز منایا گیا،اس دن کی مناسبت سے ملتان میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا تفصیل کے(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
مطابق ڈیپارٹمنٹ آف فاریسٹری اینڈ رینج منیجمنٹ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام ۱ انٹرنیشنل فاریسٹ ڈے کے موقعہ پر آگہی واک کا انعقاد کیاگیا. آگاہی واک میں ڈاکٹر محمد زبیر ، ڈاکٹر سعید اختر ، ڈاکٹر امیر حمزہ ، ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ اور بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی. اس موقعہ پر چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فاریسٹری و رینج منیجمنٹ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ڈاکٹر محمد زبیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جنگلات کا تحفظ اور نئے درخت لگانا ہمارے لیے خوراک سے بھی زیادہ اہم ہے جس طرح کے موسمیاتی تغیرات روپذیر ہورہے ہیں ہمیں اپنی آکسیجن صاف پانی اور صاف ہوا کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے۔گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول ملتان میں فاریسٹ ڈے کے طور پر منایا گیا اور گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول ، محکمہ جنگلات کے زیراہتمام واک کی گئی جس کی قیادت محکمہ ایجوکیشن ملتان کے سی ای او ر رئیس احمد اعوان، چیف کنزرویٹر جنگلات خضر حیات منہاس، ادارہ ہذا کے پرنسپل حاجی ملک جہانگیر احمد انصاری، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر لیاقت گل تاج، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی این ڈی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد شہریار عالم، راؤ عبد الکریم ، راشد محمود، تجمل خان، محمد عرفان، محمد اکبر کے علاوہ طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر چیف کنزرویٹر جنگلات خضر حیات منہاس کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کے زیراہتمام ملتان ڈویژن میں 6لاکھ پودوں کے لگائے جانے کا ٹارگٹ ہے جو انشاء اللہ جلد پورا کریں گے پودوں کے لگائے جانے کی وجہ سے آلودگی میں کمی آئے گی اور شہریوں ، طلبہ و طالبات کو بہتر ماحول میسر آئے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ صحت، ایجوکیشن، پاک آرمی کو وہ فری پودے میسر کرتے ہیں دریں اثناء ادارہ ہذا میں بھی شجرکاری کے سلسلے میں پودا لگا یا گیا اور اس موقع پر دعا بھی کی گئی ۔