نااہل وزیراعظم،انکی بیٹی کی عدلیہ،فوج پر تنقید شرمناک ہے،طارق بشیر چیمہ

نااہل وزیراعظم،انکی بیٹی کی عدلیہ،فوج پر تنقید شرمناک ہے،طارق بشیر چیمہ

  

ہیڈراجکاں(نامہ نگار) نااہل وزیراعظم اور ان کی بیٹی کی عدلیہ اور فوج پر تنقید انتہائی شرمناک ہے،تنقید سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ باپ بیٹی اپنا ذہنی توازن کھوبیٹھے ہیں،لوٹ مار پرا حتساب ہونے پر اب چیخ وپکا ر کر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، شریف خاندان کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

ہو نے جا رہی ہے، شریف خاندان کا مقدر اب صرف جیل ہے ، لیگی حکومت نے تمام ادارے اور بھاری سود پر قرضے لے کر ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے ، مہنگائی اور کرپشن کی انتہا ہو گئی ہے ۔ ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے ، پیسے لے کر نوکریوں کی بندر بانٹ کی جا رہی ہے، پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر گدھا ریڑھی چلا رہے ہیں ، حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے لوگ دو وقت کی روٹی سے محروم ہوتے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق) کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ایم این اے چودھری طارق بشیر چیمہ اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی احسان الحق چودھری نے گزشتہ روز ٹیل والا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے ساڑھے چارسالوں میں عالمی اداروں سے ریکارڈقرض لینا انتہائی تشویشناک ہے ، کشکول توڑنے والوں نے مسلسل عوام سے جھوٹ بولا ہے ، کوئی بھی ملک قرضے لے کر نہ تو معیشت کو ئی سہارا دے سکتا ہے اور نہ دنیا میں باعزت مقام پاسکتا ہے ۔ بعدازاں انہوں نے 117ڈی بی میں حاجی ظفراقبال کی والدہ،چودھری امجد علی کی والدہ، امیر حسین کی فاتحہ خوانی ،عبدالغفور نمبردار کی بیماری پرسی اور 140ڈی بی میں چودھری صابر بوبک کی بیوی کی فاتحہ خوانی بھی کی۔ڈاکٹر عباس وڑائچ،ماسڑ ارشد،ندیم ارشاد چودھری،حاجی عابد سندھو،چودھری صابر جھوکیا،عبدالرؤف نمبردار،صاحبزداہ سجاد احمد،سجاد سندھو،چودھری شفیق سدھو،زبیر بوبک، چودھری زاہد سلیم چیمہ، چودھری مشتاق الہی،کونسلر چودھری عمران اصغربھی ان کے ہمراہ تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -