سول لائنز کے امتحانی سنٹر سے سپرنٹندنٹ اور ڈپٹی غائب، امیدواروں کو کھلی چھٹی

سول لائنز کے امتحانی سنٹر سے سپرنٹندنٹ اور ڈپٹی غائب، امیدواروں کو کھلی چھٹی

  

ملتان(جنرل رپورٹر)سول لائنز کالج میں سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی امتحانی سنٹر چھوڑ کرچلے گئے ، امیدواروں کو کھلی چھٹی ، زکریا یونیورسٹی حکام نے چھاپہ مار کر سنٹر کو تحویل میں لے(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

لیا،تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی ایس کامرس ،جرنل ازم ایسوسی ایٹ ?ڈگری کا امتحان جاری ہے سول لائنز کالج میں بھی ایک سنٹربنایا گیا ہے ، گزشتہ روز اس سنٹرپر اسوقت صورتحال خراب ہوگئی جبکہ سپرنٹنڈنٹ مشرف اورڈپٹی اقبال سنٹر سے غائب ہوگئے صرف ایک خاتون ڈپٹی رہ گئیں جو اکیلی سنٹر کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں لگی رہیں ، جبکہ امیدواروں نے میدان خالی دیکھ کر کھلے عام نقل کرنا شروع کردی ، اس کی اطلاع ریذیڈنٹ سپرنٹنڈنٹ کوبھی دی گئی مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوئے جس پر یونیورسٹی حکام کو آگاہ کیا تو ایک ٹیم نے سنٹر پرچھاپہ مار ا تو صورت حال خراب تھی ، اس موقع پر ٹیم کوبتایا گیا کہ ایک روز قبل بھی سپرنٹنڈنٹ پرچہ شروع کرکے چلا گیا تھا اور اس نے طلبا کو یقین دلایا تھا کہ وہ کھل کر پرچے حل کریں ، پرچے بھی خود ہی چیک کریں گے ، وہ بی اے اور بی ایس سی کے پرچے بھی چیک کرتے ہیں اس لئے ان سے رابطہ کیا جائے جس پرچیکنگ ٹیم نے رپورٹ بنا کر جمع کرادی ،اس بارے میں کنٹرولر امتحانات صہیب راشد کا کہناہے کہ نگران عملے کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا ہے ا?ج سے نیا عملہ ا?ئے گا اس واقع کی انکوائری کی جائے گی۔

سپرنٹنڈنٹ غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -