احتساب کی آڑ میں نواز شریف کو نشانہ بنایا جارہا ہے،شہناز سلیم

احتساب کی آڑ میں نواز شریف کو نشانہ بنایا جارہا ہے،شہناز سلیم

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) احتساب کی آڑ میں میاں نواز شریف کو نشانہ بنایا جارہاہے میاں برادران کیخلاف کچھ نہ ملنے پر نئے ریفرنس دائر کیے جارہے ہیں سیاسی مخالفین پاکستان کی ترقی کے سفر کوروکنا چاہتے ہیں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا چوٹی جلسہ انتہائی کامیاب رہا۔جس میں بھرپور عوامی شرکت دیکھنے میں آئی اپوزیشن اور جمہوریت دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے 2018ء کے الیکشن میں نوازلیگ کی کامیابی میں مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گا۔مسلم لیگ ن شعبہ خواتین متحرک اور فعال ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک نے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مسز شہناز سلیم ملک ایم این اے نے کہا شریف برادران کے کیسوں میں کچھ نہ نکلنے پر نیب مزید ریفرنس دائر کررہی ہے احتساب کے نام پر میاں برادران کو نشانہ بنایاجارہاہے ۔انہوں نے کہا کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں لیکن کچھ ثابت نہ کرسکے عوام احتساب کے اس انوکھے انصاف کو دیکھ رہے ہیں اور میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف ،مریم نواز،حمزہ شہباز کے جلسوں میں بھرپور شرکت کرکے ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگارہے ہیں انہوں نے کہا 2018ء کے الیکشن میں ووٹ کو عزت دو والوں کی جیت ہوگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -