سکولز اساتذہ و ملازمین کے تبادلوں پر عائد پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری

سکولز اساتذہ و ملازمین کے تبادلوں پر عائد پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری

  

ملتان(جنرل رپورٹر)مھکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد سکولز اساتذہ و ملازمین کے تبادلہ جات پر (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

پابندی اٹھانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔اور تمام اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن کو تبادلوں کے خواہش مند اساتذہ و معلمات سے درخواستیں یکم اپریل سے15اپریل 2018تک طلب کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ہر ضلع تبادلوں کی درخواستوں کی سکروٹنی 16اپریل سے 30اپریل تک کی جائینگی ۔میرٹ لسٹوں کی نوٹس بورڈ اور ویب سائٹ پر ڈسپلے کی تاریخ یکم مئی سے 5مئی تک ہے۔میرٹ لسٹ پر اعتراضات 6مئی سے 10مئی تک وصول کئے جائینگے اور یہ اعتراضات 11مئی سے 15مئی تک دور کئے جائینگے ۔تبدلے کے احکامات 16مئی سے 23مئی تک جاری ہونگے ۔ٹرانسفرنگ اتھارٹی کے خلاف اپیلیں اپیلیٹ اتھارٹی کو 24 مئی سے 28مئی تک کی جا سکیں گی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -